ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمران خان کی جانب نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران وکیل سلمان صفدر، عمران خان کی بہنیں اور نیب حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عمران خان  کے وکیل نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ،تاہم نیب حکام نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں ایسی کوئی گراؤنڈ نہیں جس کی بنا پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں کہا کہ وقت دیا جائے، عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کردیتے ہیں، اس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ فریقین کو 7 روز کا وقت دے دیں،بعد ازاں عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سےبانی پی  ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

  
 

Ansa Awais

Content Writer