ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نشتر کالونی: پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کا سالا ہی قاتل نکلا

 نشتر کالونی: پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کا سالا ہی قاتل نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: نشتر کالونی میں پراپرٹی ڈیلرکے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے مقتول کے سالے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن نے ٹیم کے ہمراہ 24 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے 20 ملین روپے ہتھیانے کے لیے شہری ارشاد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

ایس پی ڈاکٹر ایاز کے مطابق مرکزی ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا جبکہ واردات کے بعد اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ حیران کن طور پر مرکزی ملزم مقتول کے بہنوئی ہونے کے ساتھ ساتھ قتل کی ایف آئی آر درج کروانے، تدفین اور دیگر معاملات میں بھی پیش پیش رہا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نے ایف آئی آر میں موقع کا گواہ بننے کی بھی کوشش کی تاکہ شک اس پر نہ آئے۔