گوگل میپس میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ،جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا

گوگل میپس میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ،جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل میپس میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔

اگر آپ گوگل میپس میں متعدد مقامات کو فیورٹ کے طور محفوظ کرنے کے عادی ہیں تو اب اس کے لیے ایموجیز کو استعمال کر سکتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں اس فیچر کا اعلان کیا گیا تھا۔آپ کسی بھی ایموجی کو کسی مخصوص مقام کی علامت کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔اب وہ ریسٹورنٹ ہو، دکان، ہوٹل، پارک یا کوئی بھی جگہ، اس کی شناخت کے لیے فون میں دستیاب کسی بھی ایموجی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer