انڈیا کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے پر راہول گاندھی کا بیان آ گیا

انڈیا کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے پر راہول گاندھی کا بیان آ گیا
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت کے اپوزیشن لیڈراورکانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کی جانب سے آئینی طور پر انڈیا کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے بے تکا پن قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی ان دنوں یورپ کے دورے پر ہیں جہاں برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان سے جی 20 کانفرنس کے دعوت نامے پرانڈیا کی بجائے بھارت لکھے جانے پر سوال کیا گیا۔

صحافی کے سوال پر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کا انڈیا نام تبدیل کرنا تقسیم کی ایک حکمت عملی ہے۔

 انہوں نے کہا یہ بہت دلچسپ ہے کہ ہم ہر وقت گوتم اڈانی کے سرمایہ دارانہ نظام پر آواز اٹھاتے ہیں اور وزیراعظم مودی اب ایک نئی ڈرامائی تقسیم کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

واضح رہےکہ مودی حکومت آئینی طور پر انڈیا کا نام تبدیل کرکے ’ری پبلک آف  بھارت‘ رکھنے کی تیاری کررہی ہے جس ضمن میں آئین میں ترمیم کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔