(عظمت مجید) ڈینگی پر قابو نہ پایا جاسکا، مزید 61 نئے مریض سامنے آگئے، ہسپتالوں میں ڈینگی کے 152 مریض زیرِعلاج ہیں۔
ڈینگی مچھر بے قابو ہوگیا ہے، شہر کے 1ہزار 6 سو 86 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے، جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تلف کر دیا۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے نصیحت کی ہے کہ ڈینگی سے بچائو کے لیے پورے آستین کی شرٹ پہنیں، مچھر مار لوشن کا استعمال کریں، احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی ڈینگی مچھر سے بچا جا سکتا ہے۔