ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یواین سیکرٹری جنرل واپسی، سیلاب سے تباہی کےذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک قرار

UN General Secretary
کیپشن: UN General Secretary
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد روانہ ہوگئے۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک کو قرار دیا  اور عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کی اپیل کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کی روانگی سے قبل  ٹرمینل پر ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے یو این کے سیکریٹری جنرل کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین سے ملاقات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انتونیو گوتریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عالمی برادری کو پاکستان کے بارش متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اپیل قابل ستائش ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے یو این سیکرٹری جنرل کو سندھ کے روایتی تحائف اجرک اورسندھی ٹوپی دے کر  ٹرمینل ون سے رخصت کیا۔

اس سے قبل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، ساتھ ہی سیلاب متاثرین کے کیمپس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ 80 فیصد کاربن کا اخراج یہی جی ٹونٹی ممالک کرتے ہیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سوال پاکستان کیلئے امداد کا نہیں، پاکستان کے ساتھ انصاف کا ہے۔ عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے، لیکن خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں دیکھی تباہی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، ترقی یافتہ ملک پاکستان کو تباہی سے نکالنے میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ تباہی سے نمٹنے کی پاکستان میں سکت نہیں اور نہ ہی پاکستان اکیلے یہ کرسکتا ہے، اقوام متحدہ پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملائے گا۔انہوں نے کہا کہ بحالی کے آپریشن میں کافی فنڈز کی ضرورت ہوگی، ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے بعد بحالی کا آپریشن ہوگا۔