ویب ڈیسک: پاکستان نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر ایک روزہ یوم سوگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر 12 ستمبر کو یوم سوگ منانے منظوری دے دی۔ ملکہ الزبتھ کے انتقال پر 12 ستمبر بروز پیر کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔کابینہ ڈویژن 12 ستمبر کو بطور یوم سوگ منانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی۔خیال رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبےمیں دن 11 بجےشروع ہوں گی۔