ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ایس اوپن:  فائنل 17 اور 18سالہ نوجوان لڑکیوں میں ، کیا تاریخ رقم ہوگی?

یو ایس اوپن:  فائنل 17 اور 18سالہ نوجوان لڑکیوں میں ، کیا تاریخ رقم ہوگی?
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : برطانیہ کی ٹینس پلیئر ایما رادھوکانو یو ایس اوپن کے خواتین کے فائنل میں کینیڈا کی لیلہ فرنینڈیز کا سامنا کریں گی۔

 رپورٹ کے مطابق ٹینس پلیئر ایما رادھوکانو  جیتنے کے بعد 44 سالوں میں  گرینڈ سلام کی فاتح پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی  ہوں گی۔ ایک تاریخ یہ بھی رقم ہوئی ہے کہ ٹینس کا عالمی اور معروف ترین مقابلے کا فائنل  یوایس اوپن  سترہ اور اٹھارہ سالہ لڑکیوں میں منعقد ہو رہا ہے  ایما رادھو کونو عالمی نمبر 150 او لیلہ فرنینڈیز عالمی نمبر 73  پر ہیں۔  دونوں کھلاڑی کینیڈین ہیں یعنی ایما رادھوکانو بھی برطانیہ کی کھلاڑی ہیں لیکن پیدا وہ بھی اپنی حریف لیلہ کی طرح کینیڈا میں ہی ہوئی تھیں۔19 برس کی لیلہ فرنینڈیز نے کئی تجربہ کار خواتین کھلاڑیوں کو شکست دی۔ نیومی اوساکا ان میں سے ایک ہیں۔ اس کے علاوہ ففتھ سیڈ ایلینا سویٹولینا، عالمی نمبر دو آریانا سبالنکا اور تین مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپیئن انجلیک کربر کو شکست دے کر لیلہ نے یو ایس اوپن میں اپنی جگہ بنائی ہے۔یادرہے گرینڈ سلیم 1999 کے یو ایس اوپن کے بعد اب دو نوجوان  خاتون کھلاڑیوں کے درمیان فائنل ہورہا ہے۔ اس وقت سرینا ولیمز نے مارٹینا ہنگز کو شکست دی تھی۔