درجن سے زائد گدھوں کی دردناک موت، ملزم کھالیں اتار کر فرار

درجن سے زائد گدھوں کی دردناک موت، ملزم کھالیں اتار کر فرار
کیپشن: Donkeys
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شکرگڑھ میں گدھوں کی کھالیں اتارنے والا گروہ متحرک ہو گیا۔ایک ہی رات میں دوگاؤں کے درجن سے زائد گدھوں کو چوری کرکے ان کی کھالیں اتار کر فرار ہوگیا۔

شکرگڑھ کے نواحی قصبہ شاہ پور بھنگو کے پاس رات گئے نا معلوم چور دو مختلف گاؤں پنڈوری اور جھنگڑواں سے 14 گدھوں کو چوری کر کے کھیتوں میں لے جا کر انہیں مار کر کھالیں اتار کر باقیات کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔واقع کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔ 

پولیس تھانہ صدر کو مقامی افراد کی جانب سے گدھے چوری کی درخواست دے دی گئی۔ اہلکاروں نےموقع پر پہنچ کر وقوعہ کا جائزہ لیا۔چور رات کو بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھا لوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer