ٹک ٹاکر اریکا حق کانام بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

TikToker - Areeka Haq
کیپشن: TikToker - Areeka Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاکر اریکا حق کو ٹک ٹاکر آف دی ایئر کیلئے نامزد کردیا گیا۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر منفرد ادکاری کرکے انتہائی کم عرصے میں مقبولیت حاصل کرنے والی اریکا حق  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا ہے کہ ان کا نام ایک بڑے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا، انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہےکہ اس موقع پر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں کہ اتنے بڑے پلیٹ فارم پیسا  سے انہیں ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر آف دی ایئر 2021 کے لئے اریکا حق کا نام نامزد کیا گیا، اریکا حق نے گلوکار عاصم اظہر کے گانے ’تم تم‘ میں اداکاری کی تھی جو گزشتہ سال ریلیز ہوا تھا جسے کافی مقبولیت بھی حاصل ہوئی تھی۔

دوسری جانب سالانہ ’ پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) کے لیے دوسرے سال کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، پہلی مرتبہ ’پیسا‘ ایوارڈز میں سوشل میڈیا اسٹارز کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ کورونا کی وجہ سے سینما بند ہونے کے باعث اس مرتبہ فلموں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔پیسا‘ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سال 2021 کے ایوارڈز کے لیے 24 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer