ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ موٹروےزیادتی ،سابق آئی جی پنجاب کا اہم خط سامنے آگیا

سیالکوٹ موٹروےزیادتی ،سابق آئی جی پنجاب کا اہم خط سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: موٹروے پر ڈاکوﺅں نے بچوں کے سامنے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مال لو ٹ کر فرار ہو گئے تاہم اب لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سیکیورٹی سے متعلق سابق آئی جی پنجاب کا لکھا گیا خط منظر عام پر آ گیاہے جس نے بڑے پیمانے پر خوفناک غفلت کو بے نقاب کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق آئی جی پنجاب کا موٹروے پر سیکیورٹی کیلئے خط منظر عام پر آ گیاہے ، سابق آئی جی شعیب دستگیر نے سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی کیلئے 28 جولائی کو خط لکھا تھا جس میں اہلکاروں کو تعینات کرنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن ڈیڑھ ماہ کے بعد بھی موٹروے پر پولیس تعینات نہ ہو سکی ، وفاقی سیکریٹری مواصلات نے آئی جی کے خط پر کوئی ایکشن ہی نہیں لیا ۔


یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید بھی منظر عام سے غائب ہیں اور متعلقہ وزیر ہونے کے ناطے ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہاہے ۔

 خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے اب موٹروے پر سیکیورٹی کا کنٹرول سنبھا ل لیا ہے ،نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب انعام غنی نے مشترکہ ٹیموں کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گشت کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ، 250 اہلکار پٹرولنگ اور سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے اور شہریوں کو دوران سفر حفاظت فراہم کی جائے ۔

یاد رہے سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سےزیادتی کیس کی میڈیکل رپورٹ کی کاپی سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی، میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی،چہرے پر دو جگہ زخم کے نشان پائے گئے، متاثرہ خاتون کے نمونے فرانزک لیب بھجوا د یے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer