ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس روکنے کیلئے شمالی کوریا کا انتہائی اقدام،گولی مارنے کا حکم

کورونا وائرس روکنے کیلئے شمالی کوریا کا انتہائی اقدام،گولی مارنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شمالی کوریا نے ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کیلئے گولی مارنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں امریکی فورسز کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام نے ملک میں چین سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے جہاں دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں شمالی کوریا میں اب تک وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے اور حکام اب ملک کے بوسیدہ صحت کے نظام کی وجہ سے فوجی طاقت کے ذریعے وائرس کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔  شمالی کوریا نے وائرس کی روک تھام کے لیے جنوری میں ہی چین سے ملنے والی سرحد کو بند کردیا تھا جب کہ جولائی میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی تھی۔

ایک آن لائن کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا میں امریکی فورسز کے کمانڈر رابرٹ ابرامس کاکہنا تھا کہ بارڈر کی بندش نے مصنوعات کی اسمگلنگ میں اضافہ کیا تھا۔امریکی کمانڈر نے کہا کہ شمالی کوریا نے چین سے ملنے والی سرحد پر ایک سے دو کلو میٹر کے علاقے میں بفرزون قائم کیا ہے۔  شمالی کوریا نے اس علاقے میں اسپیشل آپریشنز فورسز کو تعینات کردیا ہے اور فورسز کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔کورونا وبا کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی عالمی ادارے یک آواز ہو گئے اور حکومت کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 7 ممالک سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت ان سات ممالک کی وبا کے خلاف تیاری اور ردعمل میں دنیا کے لیے سبق ہے۔عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ، اٹلی، منگولیا، ماریشس اور یوراگوئے کی تقلید کی جا سکتی ہے، کورونا وائرس نے یاد دلایا کہ کثیرالجہتی نظام صحت انتہائی ناگزیر ہے۔سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس اڈہانوم کا کہنا ہے ہمیں آئندہ کی عالمی وبا کے لیے تیار اور کورونا وبا سے سبق سیکھنا ہو گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer