یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قلت کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قلت کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور آٹے سمیت بیشتر دالیں نایاب ہو گئیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کا بیل آوٹ پیکج دیا ہوتا تو حالات بہتر ہوتے۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان میں سٹورز پر اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو کہ اب روک دیا گیا ہے، ملازمین کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہا ہےکہ کمپنیوں کو ادائیگیوں کیلئے پیسےنہیں، اس لیے چینی، دالیں اور آٹا نہیں آ رہا اور اگر دوبارہ سے قلت پیدا ہوئی تو حالات پھر خراب ہو جائیں گے، انکے سیل ٹارگٹ پورے نہیں ہو سکیں گے۔

 ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج دینے کے وعدے پر عملدرآمد کیا جاتا تو اشیاء کی سپلائی جاری رہتی۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قلت کے باعث انکی افادیت ختم ہو چکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer