سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں۔ کلثوم نواز ہارلے سٹریٹ کلینک لندن میں زیرِ علاج تھیں۔
گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے انتقال کی تصدیق کردی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت لاہور لائی جائے گی۔ میت کو جمعہ کے روز لائے جانے کا امکان ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔