لیسکو کا آپریشن بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی

لیسکو کا آپریشن بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو کا کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں آپریشن ، فرنس ملز سے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ ی گئی، 1500 کے وی اے کا ٹرانسفارمر لگا کر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے آپریشن ونگ اور ایم اینڈ ٹی ڈویژن نے کوٹ عبدالمالک میں مشترکہ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی، آپریشن ایکسیئن فیاض حسین اور ایکسیئن ایم اینڈ ٹی چوہدری نثار سرور کی نگرانی میں کیا گیا۔

لیسکو حکام کے مطابق مقصود نامی صارف نے الیون کے وی سے ڈائریکٹ سپلائی لیکر 1500کے وی اے کا ٹرانسفارمر نصب کر رکھا تھاجس کی مدد سے کروڑوں روپے کی بجلی چوری ہو رہی تھی،ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے کنکشن منقطع کر دیا جبکہ پولیس نے موقع سے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

لیسکو کی جانب سے بجلی چوری کرنے کے الزام پر صارف کیخلاف مقدمہ درج جبکہ کروڑوں روپے کا ڈی ٹیکشن بل بھی چارج کیا جائیگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer