سٹی 42 : پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ پُرتشدد احتجاج سے افسران سمیت سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے، کئی پولیس اہلکار ابھی تک لاپتہ ہیں، جتھے جہاں جہاں جارہے ہیں توڑپھوڑ کر رہے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک ترقی کرنا شروع کرتا ہے توپُرتشدد گروہ سڑکوں پر آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پُرتشدد احتجاج سے عام شہری متاثر ہورہے ہیں۔ شاہدرہ تھانے کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں اٹھالی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریاستی ادارے صورتحال کو سنبھال رہے ہیں۔