ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب؛ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کب؟ تاریخ سامنے آگئی

 پنجاب؛ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کب؟ تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

 پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے اس تاریخ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز بشمول راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں ایک ہی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

لاہور بورڈ سے 2 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کی تھی۔ 

 سٹوڈنٹس اپنے نتائج بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی معلوم کر سکیں گے، نتائج ( result ) کا اعلان بروز بدھ کو دن 10 بجے ہونے کی توقع ہے۔