سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی و مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کیلئےترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کیلئےاستعمال کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آئی ٹی و مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کیلئےترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کیلئےاستعمال کرنا چاہتے ہیں ، ڈیجیٹل معیشت کےنفاذکو مصنوعی ذہانت کےذریعےمزیدمؤثربنایاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کےحوالےسےقومی پالیسی کانفاذمؤثرطورپرکیاجائےگا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔
وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت کےفروغ ونفاذبارےسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت کی۔
اجلاس کومصنوعی ذہانت کے حوالے سے حکومتی سطح پر اقدامات سے آگاہ کیا گیا، بتایا گیا کہ اے آئی کے نفاذ بارےماہرین پرمبنی اےآئی ایڈوائزری پینل تشکیل دیا جا رہا ہے ۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے شرکت کی۔