ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ ہائیکورٹ کا اسکیم 33 میں قبرستان کی زمین قبضے سے واگزار کرانے کاحکم

سندھ ہائیکورٹ کا اسکیم 33 میں قبرستان کی زمین قبضے سے واگزار کرانے کاحکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے اسکیم 33 میں قبرستان کی زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر متعلقہ اداروں کو جگہ واگزار کرانے کا حکم دیدیا۔ 

ہائیکورٹ میں اسکیم 33 سیکٹر 34 میں قبرستان کی زمین پر قبضے  کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل شہاب سرکی ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ کے ڈی اے کے ماسٹر پلان کے مطابق 4 ایکڑ زمین قبرستان کے لیے مختص کی گئی ہے۔ 

وکیل نے بتایا کہ ناظر سندھ ہائیکورٹ اور مختیار کار کی رپورٹ کے مطابق بھی قبرستان کی زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے۔ بلڈر قبرستان کی زمین پر قبضہ کرکے پروجیکٹ بنا رہے ہیں۔ 

سماعت کے دوران کے سندھ حکومت اور دیگر سرکاری وکلا نے قبرستان کی  زمین پر تعمیرات کی تصدیق کی۔

جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیے کہ قبضہ ختم کرکے قبرستان کی زمین کو محفوظ کیا جائے۔ جو قبرستان کی زمین پر ملکیت کا دعویٰ کررہا ہے وہ چاہے تو سول سوٹ دائر کرسکتا ہے۔ 

بعد ازاں عدالت نے متعلقہ اداروں کو قبرستان کی جگہ واگزار کرواکر اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیدیا۔

Ansa Awais

Content Writer