ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے چناب اور جہلم پر ہائیڈل پراجیکٹ، قرب و جوار کے لوگوں کو مفت بجلی کی فراہمی؛ آسٹرین سفیر

دریائے چناب اور جہلم پر ہائیڈل پراجیکٹ، قرب و جوار کے لوگوں کو مفت بجلی کی فراہمی؛ آسٹرین سفیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان سےآسٹریاکےسفیروالکینگ اولیور کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران دریائے چناب اور جہلم پر ہائیڈل پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اس پراجیکٹ کی بدولت قرب و جوار کے لوگوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ 

گورنر سردارسلیم حیدر نےپاکستان میں تعینات آسٹرین سفیر کو مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔  ملاقات میں دونوں ممالک کے سفارتی، تجارتی تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سردارسلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سفارتی تعلقات کو بہتر بنایا، گورنر ہاؤس کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں ۔ 

آسٹرین سفیر نے کہا کہ آسٹرین کمپنیاں دریائے چناب اور جہلم پر ہائیڈل پراجیکٹ لگارہی ہیں ، قرب و جوار کے لوگوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ جس پر پنجاب کے گورنر  نے کہا کہ مہنگی بجلی غریب آدمی کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ 

ملاقات کے اختتام پر آسٹرین سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔