سٹی 42 : ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کے دوران لاکھوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث غیر قانونی ایجنٹ گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی شناخت میاں فرقان الحق کے نام سے ہوئی ہے، جو سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پایا گیا ۔ ملزم نے شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 31 لاکھ سے زائد روپے ہتھیائے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا، ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا، جسے چھاپہ مار کارروائی میں اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔