ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اعتماد اور بھائی چارے کا رشتہ ہے:مریم نواز

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اعتماد اور بھائی چارے کا رشتہ ہے:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اعتماد اور بھائی چارے کا رشتہ ہے۔

 پاک سعودی بزنس کونسل کے خصوصی وفد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  پاک سعودی مشترکہ کاروباری کونسل کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتی ہوں۔

 مریم نواز  نے کہا کہ وفد کی آمد پنجاب کے لئے خوش بختی کی علامت ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو عوام نے بے پناہ سراہا ہے،پنجاب حکومت جدید خطوط پر کام کررہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین شریفین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو نئی جہت پر لے جائیں گے۔