ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سونے کی قیمت میں  بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے  کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 21ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 016ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 22ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔

 اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 1800روپے بڑھ کر 3لاکھ 62ہزار 397روپے کی سطح پر آگئی۔