ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے جدیدایف آئی پی وی مہم چلائی جائے گی

پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے جدیدایف آئی پی وی مہم چلائی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے اہم پیشرفت، جدیدایف آئی پی وی مہم چلائی جائے گی ۔ 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) زخرف فدا ملک کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز اور پرنسپلز نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پرشرکاء کو جدید ایف آئی پی وی ویکسین کی افادیت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بتایا کہ لاہور کی 122 ہائی رسک یونین کونسلز میں خصوصی ایف آئی پی وی مہم چلائی جائے گی، ایف آئی پی وی مہم 3 سے 12 نومبر تک جاری رہے گی، جدید ویکسین بچوں کو پولیو کے خلاف مضبوط اور اضافی تحفظ فراہم کرے گی۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایف آئی پی وی ویکسین تمام بچوں کو بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ قومی انسداد پولیو مہم 13 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک سات روز جاری رہے گی۔ 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) زخرف فدا ملک نے کہا کہ تمام ہائی رسک یونین کونسلز میں 100 فیصد کوریج یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔