ویب ڈیسک: بالاج قتل کامرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، طیفی بٹ کی ہلاکت سے قبل بنائی گئی تصویر منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات کےمطابق بالاج قتل کامرکزی ملزم طیفی بٹ آج صبح مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، ملزم کی ہلاکت پر سی سی ڈی کا موقف بھی سامنے آیا۔
سی سی ڈی ذرائع کا کہنا تھا کہ طیفی بٹ کوگزشتہ روزپولیس دبئی سےپاکستان واپس لائی تھی،طیفی بٹ کوتفتیش کےلئےلاہورمنتقل کیا جارہا تھا، اشتہاری مجرم طیفی بٹ قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا،ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 1163/24 تھانہ چوہنگ میں درج تھا۔
پاکستان پہنچنے پر ملزم طیفی بٹ پولیس حراست میں تھا، طیفی بٹ کی تازہ ترین تصویر بھی منظرعام پر آچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید داڑھی، سر کے بال سفید، پینٹ اور شرٹ پہنے ہوئے صوفے پر بیٹھا ہے، طیفی بٹ کی یہ تصویر ملزم کی ہلاکت سے ایک روز قبل 10 اکتوبر 2025 کو بنائی گئی۔
