ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صرف چار روز باقی

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صرف چار روز باقی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صرف چار روز باقی رہ گئے۔13 اکتوبر کو ہونیوالے الیکشن کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

انتخابات میں روایتی حریف انڈیپنڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔سپریم کورٹ بار کی صدارت کیلئے ہارون الرشید اور توفیق آصف کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، جبکہ نائب صدر ( پنجاب) کی نشست پر محمد حبیب قریشی، چوہدری ارشد حسین اور خالد مسعود سندھو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔سیکرٹری کے عہدے کیلئےمیاں عرفان اکرم اور ملک زاہد اسلم اعوان میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے 4379 وکلاء ووٹ ڈالنے کے اہل قرار پائے گئے ہیں، جن میں لاہور سے 1460وکلااپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer