ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوچ کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر طالبہ نے خودکشی کرلی

کوچ کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر طالبہ نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی شہر حیدرآباد میں والی بال کوچ کے ہراساں کرنے پر 19 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مولیکا جو تار ناکہ کے ریلویز ڈگری کالج میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی، وہ  والی بال کوچ کی مسلسل ہراسانی برداشت نہ کر پائی اور خودکشی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق  گرلز کالج میں کوچ امباجی نے ماؤلیکا پر غیر مناسب دباؤ ڈالا اور اسے اپنی محبت کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کی، شدید ذہنی دباؤ کے باعث لڑکی نے اپنی جان لے لی۔

 ماؤلیکا کے والد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا ہمیں کوئی نوٹ یا ویڈیو نہیں ملی، متاثرہ طالبہ  نے گھر والوں کو ہراسانی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا، مگر اس کی دوستوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے، تفتیش کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔