(اویس کیانی) گیس صارفین کے لئے بری خبر ،پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز تیار کر لیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نےسب سےکم گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فکسڈچارجز میں 3900فیصد اضافہ تجویز دیدی، پروٹیکڈ گیس صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز10روپے سے بڑھاکر400 روپےکرنے کی تجویز جبکہ گیس کی قیمتوں میں تقریبا 200فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 172فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز ،دیگر صارفین کیلئےگیس کی قیمت میں198.33 فیصد تک اضافہ تجویز کی گئی جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے،قیمتوں میں اضافے کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی۔
دوسری جانب سندھ میں گیس کا بحران جاری ، سوئی سدرن گیس کو گیس سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، گیس سپلائی کم ہونے پر لائن پیک میں پریشر میں بھی کمی کا سامنا ، جس کے باعث سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹے گیس سپلائی کی بندش کا فیصلہ کیا گیا۔
سندھ کے تمام سی ین جی اسٹیشنز اتوار 15 اکتوبر 08 بجے صبح سے 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے جبکہ سی این جی اسٹیشنز پیر 16 اکتوبر صبح 8 بجے گیس سپلائی بحال ہوگی۔