ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہسپتال میں علاج کے لیے لائی گئی 22سالہ طالبہ اغوا

 گرین ٹاؤن ،ٍطالبہ اغوا،جنرل ہسپتال،میٹرو بس،سٹی42
کیپشن: Girl kidnap,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) جنرل ہسپتال میں علاج کے لیے لائی گئی 22سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا، گرین ٹاؤن کی رہائشی عائشہ صبح گھر سے یونیورسٹی کے لیے نکلی، میٹرو بس میں طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال منتقل کرنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔

جنرل ہسپتال میں علاج کے لیے لائی گئی 22سالہ طالبہ پرسرار طور پر اغواہو گئی،پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن کی رہائشی عائشہ صبح گھر سے یونیورسٹی کے لیے نکلی، میٹرو بس میں طبعیت خراب ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ٹیم عاٸشہ کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لائی جبکہ ہسپتال منتقلی کے بعد ورثاء پہنچے تو لڑکی وارڈ سے غائب تھی،لڑکی کو ہسپتال منتقل کرنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی،طالبہ کو سٹریچر پر ایمرجنسی منتقل کرتے دیکھا جا سکتا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاج معالجے کے بعد لڑکی کہاں گئی،تفتیش جاری ہے،پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔