عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور آڈیو لیک، ایک دوسرے کو دھمکیاں

Ayesha Akram and Rambo Case
کیپشن: Ayesha Akram / Rambo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گریٹر اقبال پارک کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی۔

ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی اس کے موبائل سے برآمد ہوگئی، جس میں ریمبو کہہ رہا ہے کہ میں تیری ساری تصاویر اور ویڈیو میڈیا پر دوں گا ۔ ناکھیلیں گے نا کھیلنے دیں گے، مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا ۔جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ میرے ساتھ میری فیملی ہے جہاں مرضی ویڈیوز بھیجو ، ریمبو نے مزید کہا کہ داتادربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری کروائی جا رہی ہیں۔

قبل ازیں ایک آڈیو سامنے آئی جس میں  عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان  ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی ہوئی۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے۔ریمبو  عائشہ سے پوچھتا  ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ دینے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer