ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات کا ایکٹ میں تین اہم ترامیم لانے کا فیصلہ

local government department
کیپشن: local government department
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: محکمہ بلدیات کا ایکٹ میں تین اہم ترامیم لانے کا فیصلہ ، تاریخی ورثے کی بحالی کی ذمہ داری ، میونسپل لائبریریز کا قیام ، سکول سپورٹس اور مقامی کھیلوں کا فروغ بھی لوکل گورنمنٹ کا مینڈیٹ ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے ترمیمی ایکٹ کے مجوزہ ڈرافٹ میں تینوں تجاوزیز شامل کرلیں ہیں۔ تینوں اہم تجاویز کو محکمہ قانون سے بھی سکروٹنی کے عمل سے گزارا جائے گا ۔ تاریخی ورثے کی بحالی کی ذمہ داری بھی لوکل گورنمنٹ کے ترمیمی ایکٹ میں تجویز کردی گئی۔

شہریوں میں علم دوستی کو فروغ دینے کے لئے میونسپل لائبریریز کا قیام،سکول سپورٹس اور مقامی کھیلوں کا فروغ بھی لوکل گورنمنٹ کا مینڈیٹ ہوگا۔ محکمہ بلدیات نے مقامی حکومتوں کو مضبوط کرنے اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے ایکٹ میں ترامیم لانے کا فیصلہ کیا تھا ۔