ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نےاداکارہ میشا شفیع کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے گورنر پنجاب کے میشاء شفیع کی حراسگی اپیل کو مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نےگورنر پنجاب کے میشاء شفیع کی اپیل مسترد کرنے کے فیصلے کو بحال رکھا، میشا شفیع نے گورنر پنجاب اور محتسب کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، میشاء شفیع نے بریسٹر احمد پنسوتا اور ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے ہائیکورٹ میں گورنر کے احکامات کو چیلنج کیا۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنرپنجاب نےجنسی ہراسگی کیخلاف اپیل مسترد کر دی، صوبائی محتسب کو اپیل کیلئے مناسب فورم قرارنہ دیتے ہوئے اپیل مسترد کی، میشاء شفیع کے وکلاء کا موقف تھا کہ جنسی ہراسگی کیلئے مالک اورملازم ہونا ضروری نہیں۔
کام کی جگہ پرجنسی ہراسگی کیخلاف صوبائی محتسب سے رجوع کیا جا سکتا ہے، میشاء شفیع کی جانب سےاستدعا کی گئی کہ عدالت عالیہ گورنر پنجاب کے اپیل مستردکرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔