علی عباس: خصوصی ملازمین اور سرکاری افسران کیلئے خصوصی الاؤنس، محکمہ خزانہ نے مختلف صوبائی محکموں کے اعتراضات دور کردیئے، خصوصی الاؤنس میڈیکل بورڈ کی تصدیق شدہ رپورٹ کے مطابق ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں معذور افراد کے لئے خصوصی الاونس بڑھانے کے بعد معذور سرکاری افسران و ملازمین کو خصوصی الاونس دینے کا معاملے پر صوبائی محکموں کے اعتراضات دور کردیئے گئے، محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف صوبائی محکموں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کے لیے خصوصی الاونس میڈیکل بورڈ کی سے تصدیق شدہ رپورٹ پر مبنی ہوگا۔
محکمہ خزانہ پنجاب حکام کے مطابق میڈیکل بورڈ کی تصدیق کے بغیر معذور افراد کو خصوصی الاونس نہ دیا جائے جبکہ میرٹ، کوٹہ سسٹم اور معذور کوٹہ سسٹم پر بھرتی ہونے والے اسپیشل افراد کو یہ الاونس دیا جائے۔