ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا مشہور علاقہ مسائل کی آماجگاہ بننے لگا

لاہور کا مشہور علاقہ مسائل کی آماجگاہ بننے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہرجمیل خان: لاہور کا مشہور علاقہ لبرٹی مسائل کی آماجگاہ بننے لگا، جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور سیوریج   کےمسائل سے تاجر شدید پریشان ہیں۔

یوں تو گلبرگ کا شمار شہر کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے تاہم یہ مناظر دیکھ کرکسی پسماندہ علاقے کا گمان ہوتا ہے، شہر کی معروف و مصروف لبرٹی مارکیٹ کے سامنے لگے کچرے کے یہ ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑھا رہے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے بار بار شکایت کے باوجود صفائی کا مناسب انتظام نہیں کیا جارہا، بات صرف کوڑے تک محدود نہیں رہتی بلکہ سیوریج مسائل نےبھی علاقہ مکینوں کے ناک میں دم کررکھا ہے۔

 دکانداروں کا کہنا ہے کہ واسا کا عملہ پیسے تو لے جاتا ہے لیکن سیوریج کی صورتحال جوں کی توں رہتی ہے، تاجروں نے مطالبہ کیا کہ علی زیب روڈ گلبرگ کے مسائل فوری طورپر حل کیے جائیں نہیں تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer