بادشاہی مسجد سے چوری ہونیوالی نعلین پاک کی تفتیش دوبارہ شروع

بادشاہی مسجد سے چوری ہونیوالی نعلین پاک کی تفتیش دوبارہ شروع
کیپشن: City42 - Nalain Mubarak
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابوبکر ارشد) بادشاہی مسجد تبرکات گیلری سے 16 سال قبل چوری ہونے والی نعلین پاک کی تفتیش کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اویس احمد کی سربراہی میں وفد نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اویس احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کے احکامات پر نعلین مبارک چوری کرنے والوں کا پتا لگانا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 16 سال قبل بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک کو کیسے چوری کیا گیا یقینا اس میں انتظامیہ کی غفلت شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد از جلد نعلین مبارک کو تلاش کریں گے یہ امت مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہے۔

دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز احمد کیفی، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، مولانا عاصم مخدوم، علامہ اصغر عارف چشتی ، پیر ایس اے جعفری اور سید وقارالحسنین نقوی سمیت ایس پیز اور ڈی ایس پیز موجود تھے۔

واضح رہے نعلین مبارک 31 جولائی 2002 کو بادشاہی مسجد سے چوری ہوئے تھے۔