الیکشن کمیشن کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا

 الیکشن کمیشن کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا
کیپشن: City42 - Election Commission
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) الیکشن کمیشن کا دوہرامعیار سامنے آگیا، الیکشن کمیشن کی تبادلوں پر پابندی کے دوران ہی تبدیل ہونے والے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کے تبادلے قائم جبکہ آئی جی پنجاب کے تبادلے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کی تھی۔ اسی پابندی کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری سمیت دیگر محکموں کے سیکرٹریز کے تبادلے بھی حکومت کی جانب سے کر دیئے گئے ہیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا مگر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی تعیناتی کے احکامات کو معطل کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer