ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  دہشتگرد ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے، وانا کیڈٹ کالج کے سٹوڈنٹس پرعزم

Wana Cadet College, City42,
کیپشن: پاک فوج کے جوان وانا کیڈٹ کالج کے بچوں کو حفاظت کے ساتھ ان کی اقامتی عمارت سے باہر نکال رہے ہیں۔ اب تمام سٹوڈنٹ محفوظ مقام پر پہنچائے جا چکے ہیں اور دہشتگردوں کا صفایا کرنے کا عمل جاری ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کیڈٹ کالج وانا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےبزدلانہ حملہ  کیخلاف طلبہ کےحوصلے بلند ہیں۔ کالج کی عمارت سے باہر آ جانے کے بعد ان سٹوڈنٹس نے بتایا کہ  دہشتگرد ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔ ہم پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں کہ تعلیم مکمل کر کے اچھے شہری بنیں گے۔

کیڈٹ کالج وانا کے  ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ میں 12ویں جماعت کا طالبعلم اور  وزیرستان کے ایک معمولی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔ پاک فوج نے ہمارے لیے یہ  کیڈٹ  کالج بنایا ہے تاکہ ہمیں تعلیم، امن اور ترقی مل سکے۔

اس ہونہار طالب علم نے بتایا کہ   یہ بزدل دہشت گرد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وزیرستان  کے بچے  تعلیم سے محروم رہیں۔   یہ بزدل دہشت گرد ہمیشہ چاہتے  ہیں کہ بچوں کو تعلیم سے محروم رکھ کر  اپنے شیطانی خیالات نافذ کر سکیں۔ 

اس طالب علم نے کہا،  ان دہشت گردوں  نے ایک بار پھر کوشش کی مگر ناکام رہے اور ہمیشہ ناکام رہیں گے۔