ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کاکچہری دھماکے کی مذمت؛ 3 روزہ سوگ اور کل مکمل ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کاکچہری دھماکے کی مذمت؛ 3 روزہ سوگ اور کل مکمل ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد بار ایسوسی ایشن  نے  ضلع کچہری دھماکے کی شدید مذمت کی اور تین روزہ سوگ اور کل مکمل ہڑتال کا اعلان  کردیا 

دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن  نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ 

ضلع کچہری اور وکلاء کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے علامیہ میں کہا عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔سیکیورٹی میں واضح ناکامی نظر آرہی ہے۔

آئی جی اسلام آباد سے ضلع کچہری کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ۔

 اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کہا کل 12 نومبر کو اسلام آباد کی عدالتوں میں مکمل ہڑتال کا اعلان ہوگی ۔ وکلاکل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔