ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا

پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران 8 خطرناک گینگز کا صفایا کر دیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے ان کامیاب کارروائیوں پر 8 شہروں کی سی سی ڈی ٹیموں کے لیے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے نقد انعامات کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور گینگ ریپ کے ملزمان کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر 50 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پر 1 کروڑ 50 لاکھ روپے نقد انعام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح ملتان میں وسیم کلہاڑا گینگ کے خاتمے پر 80 لاکھ روپے اور ساہیوال کے لوری گینگ کے خلاف کارروائی پر 50 لاکھ روپے انعام دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مزید برآں، حافظ آباد گینگ ریپ کے ملزمان کی ہلاکت پر بھی 50 لاکھ روپے،راولپنڈی جھاکا گینگ کے خلاف کارروائی پر 45 لاکھ روپے،سیالکوٹ کے گینگسٹر بلال عرف بھالو کے خلاف کارروائی پر 25 لاکھ روپےاور گوجرانوالہ کے بادام گل گینگ کے خاتمے پر 25 لاکھ روپے نقد انعام دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ تمام سفارشات منظوری کے لیے اعلیٰ سطح پر ارسال کر دی گئی ہیں۔