ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 "ستھرا پنجاب" مہم کے تحت لاہور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 1157 تجاوزات ختم

 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر "ستھرا پنجاب" مہم کے تحت لاہور میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ہونے والے گرینڈ آپریشن کے دوران 24 گھنٹوں میں 1157 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، جبکہ تجاوزات پر موجود سامان ضبط کر لیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کے ریگولیشن اسکواڈز نے مارکیٹوں اور سڑکوں پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 2355 بینرز اور فلیکسز اتارے، تاکہ بصری آلودگی کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک آخری تجاوزات کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی ہے اور عوامی مقامات کشادہ ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی تاریخی خوبصورتی کی بحالی کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی ہر تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور آپریشن کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے۔