سٹی42: معروف ماہرِ تعلیم، دانشور اور سماجی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئی ہیں۔
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کی رہائش گاہ گلبرگ میں عزیز و اقارب اور شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر جامع مسجد عسکری 5، گلبرگ 3 میں ادا کردی گئی ہے۔
نمازِ جنازہ میں معروف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹی وی اینکر تابش ہاشمی، اداکار سید نور الحسن، عدیل ہاشمی، ثمینہ پیرزادہ اور ماہ پارہ صفدر سمیت متعدد افراد نے مرحومہ کی رہائش گاہ جا کراہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
ادبی شخصیت اصغر ندیم سید بھی ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کی رہائش گاہ پہنچے اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔