ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار دھرمیندر کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں، بیٹی کی تردید

اداکار دھرمیندر کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں، بیٹی کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کے حوالے سے گردش کرنے والی انتقال کی افواہیں  ان کی صاحبزادی عشا دیول نے جھوٹی ثابت  کرت ہوئے اپنے انسٹاگرام بیان میں واضح کیا ہے کہ دھرمیندر مستحکم ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔

عشا دیول نے افواہوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا حد سے زیادہ تیزی دکھا رہا ہے اور غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔ میرے والد بالکل ٹھیک ہیں اور صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، دعا کرنے والوں کا شکریہ۔

اداکار کی اہلیہ ہیما مالنی  نے بھی  اپنی ٹوئٹ میں برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ 'جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے! ذمہ دار چینلز ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جس کا علاج ہو رہا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں؟

یاد رہے کہ یہ افواہیں 10 نومبر کی رات اس وقت تیزی سے پھیل گئیں جب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً ٹوئٹر (ایکس) پر دھرمیندر کے انتقال سے متعلق غیر مصدقہ خبریں گردش کرنے لگیں۔خدشات اس وقت مزید بڑھ گئے جب شاہ رخ خان، سلمان خان، امیشا پٹیل، آریان خان اور رتیش دیشمکھ سمیت کئی بالی ووڈ شخصیات کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے باہر دیکھا گیا، جس کے باعث مداحوں میں بے چینی پھیل گئی۔

 تاہم بعد ازاں سنی دیول کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ مسٹر دھرمیندر کی حالت مستحکم ہے اور وہ زیرِ مشاہدہ ہیں۔ تمام سے گزارش ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں غلط افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔
دھرمیندر کے انتقال سے متعلق جھوٹی پوسٹس میں بعض صارفین نے "End of an era" جیسے کیپشنز استعمال کیے، جس سے سوشل میڈیا پر مزید الجھن پھیل گئی۔اداکار کے اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں، فیملی کی پرائیویسی کا احترام کریں اور دھرمیندر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔