پختونخوا کے مرحوم وزیراعلیٰ اعظم خان کو سپردِ خاک کر دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبر پختونخوا کے مرحوم وزیر اعلیٰ اعظم خان کی نماز جنازہ  ان کے آبائی علاقہ چارسدہ مین ادا کر دی گئی۔نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان آج صبح پشاور میں ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

چارسدہ میں مرحوم اعظم خان کی  نمازہ جنازہ میں سیاسی،سماجی،حکومتی شحصیات اور اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں اہل علاقہ بھی کثیر تعداد میں شرکت ہوئے ۔

نمازہ جنازہ کے موقع پر علاقہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

نگران وزیر اعلی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا
نماز جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور،جے یو آئی کے عطاء الحق درویشں،آئی جی ایف سی معظم جاہ انصاری نے بھی شرکت کی۔نگران صوبائی کابینہ کے اراکین بھی نمازہ جنازہ میں شریک رہے