(عابد چوہدری)شہر لاہور میں جیب تراشوں نے ڈیرے جما لئے،شہر میں رواں سال جیب تراشی کی 20ہزار وارداتیں،لاہور پولیس جیب تراشوں کے آگے بے بس دکھائی دینے لگی۔
شہر لاہور میں جیب تراشوں نے ڈیرے جما لئے،پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں رواں سال میں جیب تراشی کی 20ہزاروارداتیں ہوئیں،جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن پہلے نمبر پررہا جہاں 7656 رپورٹ ہوئیں،دوسرے نمبر پر صدر ڈویژن رہا جہاں 3670وارداتیں رپورٹ ہوئیں،تیسرے نمبر پر سول لائن ڈویژن رہا جہاں جیب تراشی کی 2364رپورٹ ہوئیں،چوتھے نمبر پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن رہا جہاں پر 2179وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور کینٹ ڈویژن میں جیب تراشی کی 2162وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کی 1979وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔لاہورپولیس مقدمات درج کرنے کی حد تک محدود رہی،سی ٹی وی فوٹیج ملزمان کی نشاندہی کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔