ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو ملازمین کیلئے خوشخبری

lesco
کیپشن: lesco
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لیسکو نے متعدد افسران کو گریڈ بیس میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری محمد امین کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی پرموشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔
 پرموشن بورڈ میں جنرل مینجر ٹیکنیکل فاضل مسعود،ڈائریکٹر آپریشنز شاہد حیدر،چیف فنانشل آفیسر بشری عمران شامل ہیں۔جبکہ ڈائریکٹر کسٹمر سروسزرائت اصغر،ڈائریکٹر ایچ آر آزیہ شعیب بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی منظور حسین،چیف انجینئر آپریشن طاہر میو،ڈائریکٹر ایم آئی پیپکو طارق, چیف انجینئر ڈویلپمنٹ آصف مجید، رمضان بٹ،راجہ محمود،اعجاز بھٹی،رائے اصغر،اخلاق قادری،سرور مغل، الطاف قادر کانام شامل ہے۔اورمینجر ایم آئی محمد انیس،چیف ٹی اینڈ جی ظفر اقبال،عمران محمود اور رانا نثار کا نام بھی پرموشن بورڈ میں شامل ہے۔