ویڈیو: سیمی فائنل میں شکست پر بھارتی کپتان کی آنکھوں میں آنسو آگئے

ویڈیو: سیمی فائنل میں شکست پر بھارتی کپتان کی آنکھوں میں آنسو آگئے
کیپشن: Rohit Sharma
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد روہت شرما کی نم آنکھوں والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

گزشتہ روز ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی شائقین کی جانب سے اپنی ٹیم اور بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر میمز کا بھی طوفان دیکھنے میں آ رہا ہے۔بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سے خاص طور پر ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ان کی کارکردگی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایسے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں شکست کے بعد ڈگ آؤٹ میں آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر روہت شرما کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو روہت شرما کو حوصلہ دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ سمیت پورے کوچنگ اسٹاف کو آرام دے دیا گیا ہے۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر