فلم  میں کام نہ کرنے پر یش چوپڑا نے رانی مکھر جی کو کیا دھمکی دی؟  

فلم  میں کام نہ کرنے پر یش چوپڑا نے رانی مکھر جی کو کیا دھمکی دی؟  
کیپشن: Rani Mukharji and Yash Chopra
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی فلم ساز یش چوپڑا نے بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے والدین کو ایک دفعہ کمرے میں بند کردیا تھا۔

  اس بات کا انکشاف بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنے ایک انٹرویو  میں کیا تھا کہ جب  اپنی 2002 میں ریلیز ہونے والی ’ساتھیا‘ کی پیشکش انہوں نے قبول نہیں کی تھی تو یش چوپڑا نے ان کے والدین کو کمرے میں بند کردینے کی دھمکی دی تھی۔

  اداکارہ نے بتایا کہ یہ ایسا وقت تھا جب وہ کام کرنے سے مسلسل انکار کر رہی تھیں اور ان کے ایسے روّیے سے ان کی والدہ کو لگا جیسے ڈپریشن کا شکار ہے کیونکہ  وہ ان دنوں کوئی کام نہیں کررہی تھیں بس اپنے گھر پر ہی محدود ہوگئی تھیں۔

  رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود بھی وہ اپنے فیصلے پر قائم رہیں کہ وہ کوئی ایسا کام نہیں کریں گی جسے کرنے پر ان کا دل راضی نہ ہو۔ اسی دوران انہیں یش چوپڑا نے فلم ’ساتھیا‘ کی پیشکش کی تو ان کے والدین یش چوپڑا کے آفس یہ بتانے کے لئے گئے کہ ان کی بیٹی اس پراجیکٹ پر کام نہیں کرنا چاہتی۔ فلم میں کام کرنے سے انکار پر یش چوپڑا نے انہیں کال کی اور کہا کہ وہ اپنے کمرے کا دروازہ بند کر رہے ہیں اور یہاں سے ان کے والدین کو اس وقت تک باہر نہیں جانے دیں گےجب تک اداکارہ فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں نہیں کہیں گی۔

  رانی مکھر جی نے کہا کہ یش چوپڑہ کا اس طرح  انہیں فلم کے لئے راضی کرانا ان کے کیرئر کے حوالے سے بہترین ثابت ہوا۔