فیس بک معاشرے کیلئے نقصان دہ، امریکی سروے

Facebook and Instagram users
کیپشن: Facebook
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سی این این کے تحت ہونے والے سروے کے مطابق تین چوتھائی سے زیادہ امریکی نوجوانوں  کا کہنا ہے کہ  فیس بک معاشرے کو بدتر بنا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 76 فیصد  نے رائے دی ہے  سوشل میڈیا سائٹ فیس بک معاشرے کیلئے نقصان  دہ ہے، 11 فیصد  کا کہنا ہے کے مثبت  ہے جبکہ 13 فیصد کا کہنا ہے کہ اس کا معاشرے کو  بہتر یا بدتر بنانے میں کوئی کردار نہیں ۔
 یادرہے فیس بک نے حال ہی میں اپنی پیرنٹ کمپنی کا نام تبدیل کر کے میٹا رکھ دیا ہے، اور کمپنی کی سابق عہدیدار فرانسس ہیوگن کی جانب سے انکشافات کے بعد فیس بک کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ فیس بک کے معاشرے پر منفی اثرات کے حوالےسے پوچھے ٖگئے سوال پر 45 فیصد یعنی نصف رائے دہندگان نے کہا کہ اس کی وجہ فیس بک کو چلانے کا طریقہ کار ہے۔ جبکہ  55 فیصد نے منفی اثرات  کا ذمہ دار چند لوگوں کو قرار دیا جس طرح وہ فیس بک چلارہے ہیں  
وہ صارفین جو ایک ماہ میں کئی مرتبہ فیس بک استعمال کرتے ہیں، ان میں سے 54 فیصد کا کہنا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے انہیں قابل اعتراض پوسٹس دیکھنے کا مشورہ دیا، جبکہ 35 سے کم عمر کے افراد میں سے 65 فیصد نے بھی اسی خیال کا اظہار کیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر