غیر ملکی سفیر بھی پاکستان آسٹریلیا میچ کے لئے پرجوش، پاکستان کی جیت کیلئے نیک خواہشات

US Ambassadors in Pakistan
کیپشن: US Ambassadors in Pakistan
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اسلام آباد میں موجود غیر ملکی سفیر بھی پاکستان آسٹریلیا میچ کے لئے پرجوش اور ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان کی جیت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان جیتے گا، آج ہمارے ذہنوں پر کرکٹ سوار ہے۔سفارت خانے اپنی کمیونٹی سے پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے؟ تو جواب ملا کہ پاکستان ان کی پسندیدہ ٹیم ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے بھی آج کے میچ میں پاکستان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنرنے کہا کہ مجھے اب اپنی دوسری ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کا انتظار ہے۔ اب تمام امیدیں پاکستان کے ساتھ ہیں گڈلک پاکستان۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر