ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔
سیمی فائنل سے قبل پی سی بی میڈیکل پینل نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو میچ کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا۔ دونوں کھلاڑی آج شام آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں ایکشن میں ہوں گے، واضح رہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک فلو اور ہلکا بخار تھا دونوں کھلاڑی مکمل صحت یاب اور فٹ ہیں۔
یادرہے وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹر محمد رضوان اور تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو معمولی فلو ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔کرک انفو کے مطابق دونوں کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا تاہم ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے۔